چکوال کے پارلیمنٹرینز 18اپریل کو پی پی23 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار شہریار اعوان کو کامیاب کرائیں،حمزہ شہباز شریف

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے ضلع چکوال کے پارلیمنٹرینز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے موٹے اختلافات ختم کر کے پارٹی مفاد کو مقدم جانیں اور 18اپریل کو پی پی23 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدوار شہریار اعوان کو کامیاب کرائیں۔ وہ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی، ایم این اے سردار ممتاز ٹمن، ایم این اے بیگم عفت لیاقت، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، امیدوار حلقہ پی پی23ملک شہریار اعوان، سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس اور چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز نے حمزہ شہباز شریف کو یقین دلایا کہ 18اپریل کے ضمنی الیکشن میں شہریار اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں جبکہ گزشتہ چار سالوں میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر شعبے میں تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹرینز پر زور دیا کہ مسلم لیگ ن کا پیغام گلی گلی اور گھر گھر پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں