چوآسیدنشاہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈاکو بیس لاکھ روپے نقد اور تین تولے سونا لوٹ کر فرار

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) چوآسیدنشاہ کے محلہ گرڈ اسٹیشن میں ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کرڈالی۔بیس لاکھ روپے نقد اور تین تولے سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تین ڈاکو موٹر سائیکل پر ملک محمد منیر کے گھر آئے جن میں سے ایک نے نقاب پہن رکھا تھا۔انھوں نے خواتین کو کمرے میں بند کرکے بیس لاکھ روپے نقد اور تین تولے سونا لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ ملک محمد منیر نے تھانہ چوآسیدنشاہ میں درخواست دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں