چکوا ل، ضلعی کچہری میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:54

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) چکوال کی ضلعی کچہری میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ضلعی کچہری میں پیشی پر آئے ہوئے تھے ،جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے تو ان پر ان کے مخالفین نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں