چکوال ،ْ میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی ،ْ دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ،ْ نو زخمی

منگل 13 نومبر 2018 14:10

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) چکوال میں میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق اور 9زخمی ہو گئے، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے علاقے کوٹ قاضی میں پیش آیا ،ْ جہاں مسافر بس پل سے نیچے گرگئی۔

حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ،ْ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیںجنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا ۔جاں بحق ہونے والوں میں عقیل خان، بشریٰ بی بی اور ایک اور خاتون شامل ہے، حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں