امیر عباس منہاس 17دسمبرعمرہ کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونگے

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:31

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ضلع چکوال کے چیئرمین امیر عباس منہاس 17دسمبر کو شام پانچ بجے عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہونگے ، امیر عباس منہاس کا نام 30سینئر صحافیوں کی قرعہ اندازی میں نکلا تھا اور عمرے کے تمام اخراجات عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے اپنی گرا سے ادا گئے ہیں ، 95ہزار کے 21روزہ پیکیج میں 10ہزار روپے کا اضافہ خرچہ بھی راجہ مجاہد افسر نے فراہم کیا ہے جبکہ پاسپورٹ بنوانے کیلئے 5ہزار روپے کی رقم بھی راجہ مجاہد افسر نے اپنے ہاتھوں سے دی ، امیر عباس منہاس کو حجاز مقدس نیک دعائوں کے ساتھ رخصت کرنے کی تقریب 16دسمبر کو 11بجے دن چکوال پریس کلب میں ہوگی اور اسی موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا بچوں کی قربانی پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں