اوڈھروال تا منڈے خوبصورت سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:31

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) اوڈھروال تا منڈے خوبصورت سڑک کی تعمیر مکمل ہو گئی سردارذوالفقار علی خان دلہہ نے گذشتہ حکومت میں اس سڑک کی منظوری حاصل کی تھی ، بیس کلو میٹرکی اس سڑک پر پانچ پلیاں ہیںجن کے اردگرد حفاظت کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا سڑک کھلی اور کارپٹ ہونے کی وجہ سے رفتار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے روزانہ ان پانچ مقامات پر کوئی نہ کوئی حادثہ روز کا معمول بن چکا ہے اہل علاقہ نے ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پانچ پلیوں پر حفاظتی باڑ لگوائیں تا کہ حادثات میں کمی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں