انصاف پر مبنی نظام کو رائج کرنے کی ضرورت ہے ،سربراہ تنظیم الاخوان

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:31

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہاکہ ملک میں ایسا نظام رائج کرنے کی ضرورت ہے جو مظلوم کو اس کا حق دلائے اور طاقتور کو معاشرے میں ظلم کرنے سے روکے ۔اس کا نفاذ ملک میں ہمارے منتخب کردہ نمائندوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ انفرادی طور پر قانون کا نفاذفساد کا سبب ہے ۔

(جاری ہے)

وہ دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا سارا نظام انگریز کا دیا ہوا ہے جبکہ یہ نظام غلاموں کے لیے بنایا گیا تھا تو پھر ہم محکوم قوموں کے نظام میں آزادی کا تصور کیسے کر سکتے ہیں۔تعلیمی نظام سے لے کر معاشی نظام تک ہم غیر اسلامی نظام میں جکڑے ہوئے ہیں اسی وجہ سے ملک میں مثبت تبدیلی نا ممکن ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں