بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے دو مالکان کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:17

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بغیر اندراج تھانہ مکان کرایہ پر دینے والے دو مالکان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے استغاثہ دیا کہ سرچ آپریشن کے دوران ظہیر ولد مشتاق نے اپنا مکان ظفر خان ولد گل خان ساکن مزار شریف افغانستان کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں اے ایس آئی نذر حسین نے فیض حسین ولد خا ن بیگ جس نے اپنا مکان محسن مسیح ولد ناصر مسیح ساکن فیصل آباد کو بغیر اندراج تھانہ کرایہ پر دے رکھا تھا۔ دونوں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں