چکوال،غیر قانونی طور گیس ری فلنگ کرنے والا شخص گرفتار،مقدمہ درج

پیر 21 جنوری 2019 17:07

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) تکیہ شاہ مراد تھانہ ڈوہمن کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محسن شاہ نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم صغیر احمد ولد فضل احمد قوم قریشی ساکن تکیہ شاہ مراد غیر قانونی گیس ری فلنگ کر رہا تھا جس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں