چکوال، کلر کہار کے دو متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان راضی نامہ طے پاگیا

پیر 22 اپریل 2019 17:09

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کلر کہار کے دونوں متحارب سیاسی گروپوں کے درمیان راضی نامہ طے پاگیا اور دونوں گروپوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور پیر وقار حسین کرولی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد اشرف خان ایک گروپ کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف محمد اشفاق دوسرے گروپ سے ہیں اور دونوں گروپ گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاسی میدان میں ایک دوسرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق یونین ناظم راجہ غلام عباس اور چیئرمین ذوالفقار اسلم کے علاوہ پیر وقار حسین کرولی کی کوششوں سے گزشتہ رات کرولی پیڑے پر دونوں گروپوں کے سربراہوں نے جپھی ڈال لی اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور پیر وقار حسین کرولی کو یقین دلایا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی قیادت میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور پیر وقار حسین کرولی نے یقین دلایا کہ کلر کہار ضلع چکوال کا اہم علاقہ ہے اور یہاں پر سیاسی دھڑے بندیاں ختم ہونے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں