چکوال،دھوکہ دہی اور جعلسازی سے 18لاکھ روپے کے مویشی غائب کردیے گئے

پیر 22 اپریل 2019 17:09

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) دھوکہ دہی اور جعلسازی سے 18لاکھ روپے کے مویشی غائب کردیے گئے۔ محمد گلستر ولد محمد صادق ساکن اوڈھروال نے پولیس کو بتایا کہ اس نے مویشی فارم بنا رکھا ہے، ملزمان محمد صفدر ولد محمد مقصود ساکن فیصل آباد اور محمد یٰسین ولدہدایت علی ساکن فیصل آباد اس کے پاس آئے اور مال مویشی مالیتی18لاکھ روپے کا سودا کیا، پچاس ہزار روپے نقد ادا کیے اور بقیہ رقم عید قربان کے دوسرے دن دینے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اب اس کے گھر رقم لینے کیلئے گیا تو ملزمان کے گھر پر تالہ لگا ہے وہ گھر پر موجود نہ ہیں، ملزمان نے اس کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا ہے۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں