چکوال، پانچ افراد نے گھر میں داخل ہوکر بوڑھی خاتون کو لاٹھی،پتھروں سے شدید زخمی کردیا، مقدمہ درج

بدھ 19 جون 2019 16:53

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) قصبہ تترال تھانہ صدر کے علاقے میں پانچ افراد نے گھر میں داخل ہوکر بوڑھی خاتون کو لاٹھی اور پتھروں سے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

گلشن بی بی دختر عاشق حسین نے پولیس کو بتایا کہ رات کے وقت اس کے چچا منشی صفدر ولد سخی محمد اور اس کے تین بیٹوں ارزم صبا، عاطف علی، ارم صبا اورایک نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہوکر اس کی والدہ کو لاٹھی اور پتھروں سے مارنے لگے اور گالی گلوچ کی ۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں