چکوال ، منڈی مویشیاں میں دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم میں 3 افراد جاں

دونوں فریقین کا آپس میں گزشتہ شام جھگڑا ہوا تھا ، اسی رنجش پر پھر مسلح تصادم ہوگیا، دونوں فریقین نشے کی حالت میں تھے، پولیس کا انکشاف

بدھ 16 جون 2021 13:59

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب منڈی مویشیاں میں دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چکوال کے علاقے راولپنڈی روڈ پر چک نورنگ کے قریب مویشی منڈی میں دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیا، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس اور دیگر تھانوں کی مدد سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ دونوں فریقین کا آپس میں گزشتہ شام جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش پر آج پھر مسلح تصادم ہوگیا، دونوں فریقین نشے کی حالت میں تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخٰت افتخار، اسرار اور ایک راہگیر پٹھان چرواہا سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال بھجوادیا گیا ہے، جبکہ انس نامی ملزم جو فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں