پولیو کے عالمی دن کے موقع پرآگاہی سیمینار و واک کا انعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 16:34

پولیو کے عالمی دن کے موقع پرآگاہی سیمینار و واک کا انعقاد
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ہفتے کے روز پولیو کے عالمی دن کے موقع پر  ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں ایک آگاہی سیمینار اور آگاہی واک  کا انعقاد کیا گیا  جس کی صدارت اے ایم ایس ڈاکٹر علیم دانش نے کی۔  اس موقع پر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر مستجاب حیدر ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر احسن افضل ، کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر غلام عباس ، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر ارسلان یعقوب انفیکشن کنٹرول آفیسر ڈاکٹر تحسین ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسن کا کہنا تھا کہ  پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر ایک مہلک متعدی بیماری ہے  اس بیماری کا  کوئی خاطر خواہ علاج موجود نہیں ہے  لیکن محفوظ اور موثر ویکسین کی مدد سے اس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان دنیا کے کے ان تین بدقسمت ممالک  میں سے ایک ہے جہاں سے پولیو آج تک ختم نہیں ہوا ہے ، صرف دو قطرے آپ کے بچے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں، اپنے بچے کی قابلیت کو  معذوری میں تبدیل  مت ہونے دیں ،پولیو سے بچاؤ کے لیے  گورنمنٹ آف پاکستان کیجانب سے مہیا کی جانے والی مفت ویکسینیشن کروائیں اپنے  اور اپنے بچوں کے آنے والے کل کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں