چکوال، ناموس رسالت ﷺپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی

جمعرات 25 نومبر 2021 16:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء)ختم نبوت و حضور اکرم ۖ کی ناموس رسالت کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے اور ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔27نومبر کو مسجد الفلاح میں منعقد ہونیو الی ختم نبوت کانفرنس میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ عالمی تحفظ ختم نبوت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا جو جمعرات کے روز یہاں صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ٹھیہ بان ایسوسی ایشن کے صدر ملک اکرام شہزاد،،تاجران اتحاد کے رہنما ملک جاوید اقبال، چھپڑ بازار انجمن تاجران کے صدرشاکر مہدی، سیکرٹری جنرل حافظ شفیق الزمان اور تاجر رہنما شیخ محمد اسلم نے بیت المرشد میں سرپرست اعلیٰ عالمی تحفظ ختم نبوت صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ 27نومبرکو ختم نبوت کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ تاجروںنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ہماری دین کا حصہ ہے اور اس حوالے سے ہم عالمی تحفظ ختم نبوت کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں