چکوال، نوجوان پر تشدد کا معاملہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ،محمد بن اشرف کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس

جمعہ 26 نومبر 2021 17:57

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) تھانہ صدر کے علاقہ تترال میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال ،محمد بن اشرف   کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس، وقار عظیمSDPO صدر سرکل اور سید مسرت حسین شاہ انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی،واقعہ میں ملوث افراد اور ذمہ داران کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائیگا اور مظلوم کو انصاف فراہم کیا جائیگا،ڈی پی او،ضلع چکوال میں قانون شکنی اپنی انتہا کو چھونے لگی۔

(جاری ہے)

پولیس کی رٹ ختم ہو کر رہ گئی‘ آج قصبہ تترال تھانہ صدر کے علاقہ میں چند اوباش جن میں ارشد محمود ولد احمد خان،ذوالفقار ولد احمد خان ،اسامہ ولد مصطفی ،اسحاق ولد مصطفی اور مرتضی ولد احمد دین نامی افراد کا ایک لڑکے پر بے تحاشہ تشدد اور گالم گلوچ کرتے رہے جس کی ویڈیوز بنا کر فیس بک اور وٹس ایپ گروپ میں شیئر کر دیں۔لڑکے کو پورا گاو¿ں گھمایا گیا۔ وجہ عناد لین دین کا معاملہ بتایا جارہا ہے۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف ان غنڈوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے کر باعث عبرت بنایا جائے ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں