چکوال،تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ڈھوک گجر سے اسلحے کی نوک پر شادی شدہ خاتون کو اغوا ءکرلیا گیا

جمعہ 21 جنوری 2022 17:07

چکوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 جنوری 2022ء) :تھانہ سٹی کے علاقے محلہ ڈھوک گجر سے اسلحے کی نوک پر  شادی شدہ خاتون کو اغوا ءکرلیا گیا۔ ڈھوک فیروز کے رہائشی  نے بتایا ہے کہ وہ اپنے سالی کے گھر کھانا کھانے دعوت پر گئے تھے،  واپسی پر موٹرسائیکل سوار مسلح دو نامعلوم افراد نے میری بیوی کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر  اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس نے خاوند کے مدعیت میں اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں