بیوی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 23 فروری 2017 17:11

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سٹی پولیس نے عدالت کے حکم پر نرس بیوی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

مسماة پروین دختر بشیر سکنہ محلہ اورنگزیب نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی عدالت میں درخواست دی کہ اس کی شوہر وجاہت ولد غلام عباس سکنہ محلہ غربی سے ناراضگی چل رہی تھی اور وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ میکے میں ہوتی تھی جس کیخلاف اس نے ایک دعویٰ کر رکھا تھا جو اس کے حق میں ہوگیا اور وہ اپنی ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ اس کے شوہر نے اس کا راستہ روکا اور اس کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ اے ایس آئی شاہد بلال نے عدالت کے حکم پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں