بلکسر انٹر چینج ، کار کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار زخمی

جمعرات 23 فروری 2017 17:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) بلکسر انٹر چینج تھانہ صدر کے علاقے میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اکرم ولد خان بہادر سکنہ روپوال نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست دی کہ اس کا والد اپنے موٹر سائیکل پر چکوال جا رہا تھا کہ جب بلکسر انٹر چینج پہنچا تو ایک کار نمبریFB/674 جس کو ڈرائیور نامعلوم نہایت تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس کے والد کو ٹکر مار دی جس سے اس کا والد شدید زخمی ہوگیا۔ عدالت کے حکم پر اے ایس آئی ارشد عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں