ہم چٹان کی طرف مضبوط محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال

بدھ 9 اگست 2017 22:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی، وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے تو ہٹا دیا گیا ہے۔ مگر انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چٹان کی طرف مضبوط محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پریس کانفرنس میں ن لیگ کے جن چیئرمینوں نے شرکت کی ان میں چوہدری عرفان حیدر،چوہدری اشرف خان،راجہ ساجد اقبال،چوہدری تصدق حسین،اکرام عباس،ساجد حسین،محمد قدیر باز،راجہ سکندر خان،چوہدری ممتاز کہوٹ،ملک نذیر احمد،حاجی شوکت محمود،چوہدری غضنفر علی خان،چوہدری ارشد نذر،محمد سلیم وائس چیئرمین میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی اور وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے جس طرح پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

بجلی اور سی پیک کے عظیم منصوبوں کی وجہ سے میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خام خیالی ہے کہ میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دیکر ملک کی ترقی کو روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہن مریم نواز کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔اور میاں نواز شریف کے ایک اشارے پر کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں