چکوال،مسلم لیگ ن کی کاوشوں کے باوجودمیاں نواز شریف کی ریلی میں پانچ ہزار افراد کی شرکت سوالیہ نشان ہے، حافظ عمار یاسر

جمعرات 10 اگست 2017 21:53

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ضلع چکوال کو مسلم لیگ ن کی قلعہ کہنے والوں والوں کا میاں نواز شریف کی نااہلی پر احتجاج کرنے کے لئے پٹواریوں اور بلدیاتی ملازمین اور دیگر محکموں کے ملازمین کی زبردستی شرکت کے باوجود پانچ ہزار افراد میسر ہو سکے حالاں کہ ضلع چکوال کی آبادی 20 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور چکوال میں حکمران جماعت کے 9 پارلیمنٹرینز اور ایک صوبائی وزیر اور ایک صوبائی مشیر ایک سینٹر جسے فوج ظفر موج کا درجہ ہی دیا جاسکتا ہے کی کاوشوں کے باوجود پانچ ہزار افراد کی جلوس میں شرکت سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق ضلع بھر سے تنخواہ داروں اور دیہاڑی داروں کے علاوہ کوئی بھی قابل قدر شخص شامل نہیں ہوا جو حکمرانوں اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھاری مینڈیٹ کا دعوی کر کے اقتدار پر براجمان ہوئی تھی لیکن انہوں نے اقتدارکے نشے میں ناموس رسالت کے مقابلے میں قادیانیوں کی حمایت کر کے اللہ کے محبوب کے پروانوں کے خلاف ریاستی جبر استعمال کیا یہی ان کے اقتدار کے کا سبب بنا اور اگر انہوں نے اب بھی اپنے گناہوں سے توبہ نہ کی تو ان کا عبرت ناک انجام دنیا دیکھے گی ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں