اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںکرولی پیراں بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ ..

کرولی پیراں بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ سیل

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور سول ڈیفنس آفیسر نے اچانک چھاپے کے دوران کرولی پیراں بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کردیا ۔

(خبر جاری ہے)

ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار عبدالماجد اور سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری کے ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ پر اچانک چھاپہ مارا اور پمپ انتظامیہ سے پمپ کا اجازت نامہ اور دیگر کاغذات طلب کیے تاہم پمپ انتظامیہ موقع پر ضروری کاغذات مہیا نہ کرسکی ۔

جس پر غیر قانونی پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ غیر قانونی پمپ کے ٹینک میں 24372 لیٹر ڈیزل کا ذخیرہ موجود تھا ۔ اس سلسلے میں غیر قانونی ڈیزل ذخیرہ کرنے کے خلاف استغاثہ تھانہ کلرکہار میں بھجوا دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں