ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیرکا زیر تعمیر ایجوکیشن کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ

جمعہ اگست 21:47

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے زیر تعمیر ایجوکیشن کمپلیکس کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا، اس موقع پر ایکسین بلڈنگ ارشد جمیل، ایس ڈی او اور متعلقہ افسران کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد نے ڈی سی کو تعمیراتی کام کے حوالے سے مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عمارت کی تعمیراتی کام کا آغاز جون 2016ء میں کیا گیا اور یہ عمارت 55.873ملین روپے کی لاگت سے تیار کی جارہی ہے اور اس کی تکمیل کی حتمی تاریخ3دسمبر2017ء ہے ، بعد ازاں ڈی سی نے عمارت کے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام کا بغور جائزہ لیا اور تعمیراتی کام میں پائی جانیوالی خامیوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی، انہوںنے متعلقہ افسران کو عمارت کی تزئین وآرائش سے قبل تعمیراتی کام نو ستمبر2017ء تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments