مسلم لیگ ن کی پارلیمانی میٹنگ میں طے ہے کہ آئینی اداروں کو مزید مضبوط کیا جائے گا ،
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں اور آئینی اور قانونی حوالوں سے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا،عوامی عدالت سے رجوع کریں گے، نواز شریف کو پورا حق حاصل ہے وہ اپنی صفائی عوام کے سامنے پیش کریں،بے شک مسلم لیگ ن ہی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے چیئرمین دفاعی پیداوار کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 12 اگست 2017 17:59
(جاری ہے)
اس موقع پر اوورسیز پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ابرار ملک، ممتاز تارڑبھی موجود تھے۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر عوام کے جم و غفیر نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ نواز شریف ہی ملک او ر قوم کے واحد لیڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دس مہینوں میں عدالتی اصلاحات، انتخابی اصلاحات اور فاٹا اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ ان اصلاحات کی موجودگی میں اگلے عام انتخابات منتخب ہوں تو یقینا بہترین منتخب لوگ سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے آئینی اداروں میں اگر کچھ کمزور لوگ موجود ہیں تو بہرحال ان کا بھی احتساب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدلیہ کی تاریخ بھی کوئی زیادہ خوشگوار نہیں۔ جسٹس منیر نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا پھر جسٹس ارشاد حسین نے ایک قدم بڑھ کر جنرل پرویز مشرف کو آئین میں ترمیم کرنے کا بھی اختیار دیا اور ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل خیبر سے کراچی تک کسی نے تسلیم نہیں کیا۔لہٰذا عدلیہ کے کمزور فیصلوںپر ضرور بات ہونی چاہیے اور عدلیہ کے موجودہ فیصلے جس میں انہوں نے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا ہے اس پر ملک کے آئینی ماہرین نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد اس میں اب کوئی شک نہیں کہ پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش شروع ہو چکی ہے اور پچاس ارب ڈالرز سے زائد کی اس سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تمام پاکستان دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں اور اس بارے میں یقینا کچھ سیاسی افراد کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018انتخابات کا سال ہے لہٰذا گرینڈ ڈائلاگ کا نواز شریف کا نظریہ حقیقت سے بہت قریب ہے اور اس ضمن میں ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو یکجا ہوکر مشترکہ لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا تاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سے سزا پانے والے عمومی طور پر سپریم کورٹ میں بری ہو جاتے ہیں لہٰذا میاں محمد نواز شریف کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا بینچ اس معاملے کو ضرور دیکھے گا۔ آخر میں یوم آزادی کیک بھی پریس کلب میں کاٹا گیا۔متعلقہ عنوان :
چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صاحبزادہ سلطان نیاز الحسن زیب سجادہ دربار حضرت سخی سلطان باہو کی MeKhana Restaurant چکوال آمد
چکوال، مقامی پیپر مل میں زہر یلی گیس سے 4مزدور جاں بحق
چکوال سے چک ملوک جاتے ہوئے کار اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے کچے مکان میں جا لگی دو افراد جاںبحق
کریمنل ماڈل کورٹ کا فیصلہ،بھاری منشیات کا ملزم بری
چکوال میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
چکوال، ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت
چکوال،عیدالفطر کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ،ڈیمز ، نالوں سمیت تمام آبی ذخائر میں تیراکی ، نہانے ،کشتی رانی ..
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر چکوال کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں ..
چاند رات اور عید الفطر کی آمد ،چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے
چکوال پولیس نے یکم جنوری تا یکم اپریل 2024ء تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
ڈی پی او چکوال کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
کلرسیداں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق
چکوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت