چکوال، چوآسیدنشاہ میں 8لاکھ 30ہزار کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 12 اگست 2017 20:04

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)قصبہ چوآسیدنشاہ میں 8لاکھ 30ہزار کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف چوآپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

طاہر ولد گلاب خان سکنہ چوآسیدنشاہ نے درخواست دی کہ ملزم ضیاء الدین نے اچھے تعلقات کی بنا پر مبلغ8,30,000ہزارروپے ادھار لیے ۔ رقم کے بدلے چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔سب انسپکٹر محمد سجاول نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں