پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا اس کی بقاء بھی اسی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے، قومی یکجہتی کے جذبے کیساتھ پوری قوم کو ملکی سلامتی کیلئے کام کرنا چاہئے

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام(ف) پنجاب چوہدری عبدالجبار کا تکمیل پاکستان کے حوالے تقریب سے خطاب

پیر 14 اگست 2017 18:52

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام(ف) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا اور پاکستان کی بقاء بھی اسی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے، قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ پوری قوم کو ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے۔وہ بروز پیر یوم آزادی کے موقع پر ’’تکمیل پاکستان ‘‘ کے عنوان سے ایک نشست میں خطاب کر رہے تھے ۔

نہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی بنیادوں میں مذہبی تحریکوں کی جدوجہد شامل ہے۔علماء اکرام نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ کردار ادا کیا ۔اور قیام پاکستان کے موقع پر قومی پرچم مولانا شبیراحمد عثمانی نے لہرایا۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان کے قائدین کا مقصد ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست کے طور پر حاصل کیا گیا اور پاکستان کی بقاء بھی اسی نظریہ کے ساتھ وابستہ ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر قیام پاکستا ن کے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

مملکت خدادادکو درپیش تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہی ہے۔ پاکستا ن اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے۔ آزادی کی قدر ان قوموں سے پوچھیں جو محکوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت عطا کی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کی تمام رنجشوں کو بالائے تاک رکھ کر ایک ہو جائیں اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ پوری قوم کو اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپس میں مل جل کر اس ملک کی خوشحالی ترقی اور امن وآشتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا ملک اس کے لئے ہم سے تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سلامتی کے لئے یہ سوچ کر کام کرنا ہوگا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں وگرنہ ہم کچھ بھی نہیں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے حکومت اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کا آغازکرے اور بسم اللہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی سے کرے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں