ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹرعمر جہانگیر کا یوم آزادی کے حوالے سے سب جیل چکوال کا دورہ

پیر 14 اگست 2017 21:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹرعمر جہانگیر نے ضلعی انتظامی افسران کے ہمراہ پیر کے روز یوم آزادی کے حوالے سے سب جیل چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشن ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، سپرنٹنڈنٹ سب جیل چکوال یونس شاہد چوہدری، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایم او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سب جیل چکوال آمد پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازان ڈپٹی کمشنر نے جیل کے اندرقیدیوں کی بیرکوں، کچن ، ہسپتا ل کا معائنہ کیا۔ جیل میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر اور انتظامی افسران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں تلاو ت کلام پاک، نعت رسول مقبول ، ملے نغمے اور قیدیوں کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر پیش کی گئیں جس کی بھرپور داد دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قیدیوں کو باور کروایا کہ ان سے زیادی آزادی کی اہمیت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جیل کا مقصد جرم کرنے والوں کو بھرنا نہیں ہوتا بلکہ ان کی اصلاح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سابقہ غلطیوں کی اصلاح کریں چونکہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں وہ اپنی اصلاح کرتے ہوئے ملک کا فعال شہری بنیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں