ضلع کونسل چکوال کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب

پیر 14 اگست 2017 21:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ضلع کونسل چکوال کے لان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین ضلع کونسل چکوال ملک طارق اسلم ڈھلی، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، ممبران ضلع کونسل، چیف آفیسر ضلع کونسل آفیسر اور اہلکاران موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ضلع کونسل و وائس چیئرمین نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر پاکستان حاصل کیا آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں