اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی سٹی پولیس نے لاہور سے برآمد کر ..

ملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی سٹی پولیس نے لاہور سے برآمد کر لی

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) ملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی سٹی پولیس نے ماڈل ٹائون لاہور سے برآمد کر لی۔13سالہ لڑکی تین روز قبل اچانک گھر سے غائب ہوگئی تھی۔

(خبر جاری ہے)

مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر محمد حسین بندیال نے سینئر قانون دان راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ ماڈل لاہور میں چھاپہ مار کر بچی کو برآمد کرلیا اوروہاں سے تین افراد مظہر سونو، محمد اشرف اور خورشید بی بی کو گرفتار کر لیا۔

لڑکی کا بیان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے کرایا جس میں لڑکی نے ان تینوں ملزمان کی نشاندہی کی کہ انہوں نے بہلا پھسلا کر اس کو اغواء کیا تھا لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ نے پہلے بھی دو تین بچیاں اس طرح چکوال سے اغواء کی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں