اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںچکوال میںدو افراداسلحہ سمیت گرفتار،ایک زیر تفتیش ملزم سے پستول برآمد

چکوال میںدو افراداسلحہ سمیت گرفتار،ایک زیر تفتیش ملزم سے پستول برآمد

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) چکوال کے مختلف علاقوں سے پولیس نے دو افرادکواسلحے سمیت گرفتاراورایک زیر تفتیش ملزم سے پستول برآمد کرلیا۔ سٹی پولیس چکوال کے سب انسپکٹر محمد اسلم نے گشت کے دوران فرقان ولد ظفر ساکن چکوال کے قبضہ سی رائفل اور چار کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرادیا۔

(خبر جاری ہے)

اُدھر قصبہ ستوال تھانہ صدر کے علاقے میں سب انسپکٹر آصف خان نے اقدام قتل کے زیر تفتیش ملزم محمد اسلام ولد غوث محمد ساکن حافظ آباد چوآچوک کے انکشاف پر تیس بور پستول اور تین گولیاں برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اُدھر سب انسپکٹر بدر منیر نے قصبہ سرکلاں میں گشت کے دوران غلام مصطفی کے قبضہ سی15بور بندوق اور چار کارتوس برآمد کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں