اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںڈھڈیال پولیس نے دو مختلف کارروئیوں میں شراب، چرس اور افیون برآمد کرلی

ڈھڈیال پولیس نے دو مختلف کارروئیوں میں شراب، چرس اور افیون برآمد کرلی

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء)ڈھڈیال پولیس نے دو مختلف کارروئیوں میں شراب، چرس اور افیون برآمد کرلی۔ سب انسپکٹر محمدمالک نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران خرم ولد مطلوب ساکن ڈھڈیال کو تلاشی کیلئے روکا تو وہ289گرام چرس، 301گرام افیون شاپر میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

(خبر جاری ہے)

جبکہ اے ایس آئی محمد امین نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران اکرم ولد نور خان ساکن مسوال کے قبضہ سے ساڑھے تین لیٹر شراب برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں