اُردو پوائنٹ پاکستان چکوالچکوال کی خبریںسٹی اور کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد ..

سٹی اور کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) سٹی اور کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اے ایس آئی محمد مشتاق نے تحصیل چوک کے قریب گشت کے دوران وحید ولد سلیم ساکن جہانگیر ٹائون کے قبضہ سے پستول تیس بور اور تین گولیاں برآمد کیں جبکہ سب انسپکٹر بدر منیر نے بوچھال کلاں میں گشت کے دوران سلیمان ولد گل زمان ساکن سرکلاں کے قبضہ سے تیس بور پستول اور چار گولیاں برآمد کر لیں۔

(خبر جاری ہے)

دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

چکوال شہر کی مزید خبریں