ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں ہفتہ صحت میلے کا انعقاد مختلف بیماروں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا معائنہ ایک ہی چھت تلے کیا گیا

ہفتہ 19 اگست 2017 18:08

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ کی ہدایت پرڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں ہفتہ صحت میلہ لگایا گیا،اختتامی روز کے مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ تھے، جس میں ہیپاٹائٹس بی ، سی، ایچ آئی وی، بچوں کے پیٹ کے کیڑے، خون کی کمی، بلغم کے ٹیسٹ، ملیریا، شوگر، دمہ، حاملہ خواتین کا فری الٹرا سائونڈ، بلڈ پریشر کے علاوہ تمام بیماریوں کی تشخیص ایک ہی چھت تلے کیے گئے، آج رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چکوال میں آکر ہفتہ صحت میلہ کا معائنہ کیا اور ہر سٹال پر جاکر مریضوں سے گفتگو کی ان کے مسائل ا ور صحت میلہ کے حوالے سے لوگوں سے دریافت کیا، عوام نے صحت میلہ کو بہت زیادہ سراہا جس میں انھیں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے اپنا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، صحت میلہ میں بااخلاق سٹاف تعینات ہے جوکہ مریضوں سے ان کی تمام امراض کے بارے میں ان کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہا، جس سے مریضوں کے اندر ایک نئی امنگ اور خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈاکٹراعظم اطہر گِل میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کی زیر قیادت عاصمہ انصاری اور انجم قدیر بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ، اس موقع پر سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے صحت میلہ کا بغیر اطلاع کیے اچانک دورہ کیا اور مریضوں کے تاثرات معلوم کرنے پر انتہائی خوش ہوا کہ بااخلاق عملہ جو کہ مریضوں کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کررہا ہے مریض اپنے امراض کو بااحسن طریقے سے بتا کر مستفید ہورہے ہیں، سردار ذوالفقار علی خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خواہش ہے کہ لوگوں کو صحت کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیںانہوںنے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں سیکورٹی کے انتظامات میجر زبیر کی زیر قیادت مناسب قرار دیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار اعوان بھی موجود تھے اور ہیلتھ میلہ کی معاونت کررہے تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں