ڈسٹرکٹ سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑ کا تبادلہ خوشاب کر دیا گیا

ہفتہ اگست 18:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال مشتاق احمد تارڑ کا تبادلہ خوشاب کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میںتعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان کو ضلع چکوال کا نیا سیشن جج مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں جوڈیشل افسران آئندہ دو تین روز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ چوہدری انوار احمد خان 2012اور2013میں ایڈیشنل سیشن جج چکوال تعینات رہے ہیں اور گیارہ مئی2013 کے عام انتخابات بھی چوہدری انوار احمد خان نے بطور ریٹرننگ آفیسر کروائے تھے۔اچھی شہرت کے حامل اور ناک کی سیدھ میں کام کرنے والے جج ہیں۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments