ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایک اجلاس

پیر 21 اگست 2017 23:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ڈی سی آفس چکوال میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی، ڈی آر ٹی اوو اسسٹنٹ کمشنرچکوال شاہد یعقوب ، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل و ڈی آر ٹی نے موٹر وہیکل ایگزامنیر کے حوالے سے پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کی ٹرانسپورٹ کے حوالے سی94گاڑیاں چیک کی گئیں جس کے نتیجے میں موٹر وہیکل ایگزامنیر نے غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں سلنڈر نصب کرنے کے جرم میں 3گاڑیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی، دس گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ باقی کیخلاف بھاری جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر نے افسران کو واضع طور پر کہا کہ ضلع چکوال میں کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ پر ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور سی این جی فٹنس پاس گاڑیوں کو صرف اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو ہدیات کی کہ وہ ڈی ایس پی ٹریفک اور موٹر وہیکل ایگزامنیر کی معاونت سے پرائیویٹ سکولوں کی ٹرانسپورٹ ، گاڑیوں کو ایک ہفتہ کے اندر چیک کروا کر پاس کروائیں اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ عدم تعمیل کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں متعلقہ سکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں