عیدالاضحی کیلئے پولیس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، ڈی پی اومحمد ہارون جوئیہ

منگل اگست 19:12

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ہارون جوئیہ نے منگل کے روز بتایا کہ عیدالاضحی کیلئے پولیس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ منڈی مویشیوں میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے جبکہ عید کی نماز کے بڑے اجتماعات پر ایلیٹ فورس، کمانڈوز اورفالکن فورس متحرک رہے گی۔ وہ اپنے دفتر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر تلہ گنگ فضل عباس اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا طاہر سکندر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے کہا کہ مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، عید سے قبل خصوصی سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ تلہ گنگ میں پولیس کا سہولت سنٹر قائم کیا جارہا ہے اور اس سنٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم معاملات کیلئے لاوہ اور تلہ گنگ کے لوگوں کو چکوال نہیں آنا پڑیگا اور یہ تمام سہولت تلہ گنگ میں دستیاب ہوگی، انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 15کے دفتر میں یہ سہولت سنٹر قائم کیا جارہا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس پر عوا م کا اعتماد بڑھانا میری پہلی ترجیح ہے لہٰذا بدعنوان جرائم کرنیوالے اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کو آئی جی پنجاب کا آرڈر آف دی ڈے سنا دیا گیا ہے، ایسے لوگوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور اس حوالے سے سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments