ناجائز تعمیرات سے منع کرنے پر20مسلح افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

منگل 22 اگست 2017 19:12

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) ناجائز تعمیرات سے منع کرنے پر20مسلح افراد نے ایک شخص کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور اس کا ہونڈا موٹر سائیکل بھی گھسیٹ کر لے گئے، وزیر سلطان ولد فتح محمد محلہ ڈھوک بھٹیاں نے پولیس کو بتایا کہ نذیر سلطان ، محمد وسیم، محمد شکیل، محمد فیاض، فیصل محمود اور دیگر 15,16افراد نے ان کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

فرحان علی کے منع کرنے پر محمد وسیم نے پستول کا بٹ مار کر شدید زخمی کردیا اور ناک کی ہڈی بھی توڑ دی۔ فرحان کو دیگر افراد نے بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا موٹر سائیکل بھی زبردستی گھسیٹ کر لے گئے۔ اے ایس آئی محمد حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں