قصبہ کھنوال میں ایک ہی رات میںچور12 گھروں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے کا سامان لے گئے

بدھ اگست 19:21

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) قصبہ کھنوال تھانہ نیلی کے علاقے میں ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے 12 گھروں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ قصبہ کھنوال کی تاریخ میں چوری کا یہ سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم چور پوری رات مختلف اوقات میں گھروں کے اندر داخل ہوکر سامان چوری کر کے غائب ہوگئے۔ جن گھروں کے تالے ٹوٹے ان میں چوہدری فیاض، مستری ریاست، جٹ مبشر، وقار حسین، جاوید، یونس، محمد شریف شامل ہیں۔ منگوال پولیس چوکی نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments