قصبہ اوڈھروال میں ٹریکٹر چڑھا کر ایک شخص کو زخمی کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج

بدھ اگست 19:21

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) قصبہ اوڈھروال تھانہ صدر کے علاقے میں محنت کش پر ٹریکٹر چڑھا کر ایک شخص کو زخمی کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد نواز ولد محمد خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ مزدوری کیلئے قصبہ سکھ چین جا رہا تھا کہ ملزمان تصور حسین ساکن محلہ سرگوجرہ اور محمد فیصل ولد غلام رسول نے اسے مارنا شروع کر دیا اور اس کے اوپر ٹریکٹرچڑھا دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر گلزار حسین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments