چکوال،ملک جمشید احمد آف ڈھوڈہ پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کا نائب صدر نامزد

بدھ 23 اگست 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے ملک جمشید احمد آف ڈھوڈہ کو پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کا نائب صدر نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک جمشید احمد ڈھوڈہ نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 26اگست کو فتح جنگ میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام میں ضلع چکوال سے پیپلز پارٹی کا 100گاڑیوں کا جلوس پرجوش کارکنوں کے ہمراہ شرکت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ بینک ہے جس کواب باہر نکالنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری اکتوبر میں چکوال میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں