چکوال،زونل چیئر مین پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین شفیق الرحمٰن کے خلاف معطلی کی درخواست خارج

بدھ 23 اگست 2017 22:28

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) نیشنل ایڈسٹریل ریلشنز کمیشن (این آئی آر سی) نے زونل چیئر مین پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین شفیق الرحمٰن کے خلاف معطلی کی درخواست خارج کردی ۔فیصلہ ہوتے ہی نہ صرف چکوال سرکل بلکہ پورے ریجن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد مرکزی نائب صدر ملک نور محمد ، ریجنل چیئر مین جاوید اقبال بلوچ ودیگر ریجن اورسرکلز کے عہدیداران یونین نے شفیق الرحمٰن کو مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

شفیق الرحمٰن نے حسب سابق آئندہ بھی ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جارکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ اپنی توانائیاں ورکز کے حقوق کیلئے صرف کریں گے۔انہوں نے یونین عہدیداروں اور سپورٹرز کا مبارک باد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں