عوام کی آسانی کے لیے ٹریفک پولیس کے دفتر میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کے جدید سہولیات سے آراستہ نئے دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 اگست 2017 17:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کے دفتر میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔وہ ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ جدید سہولیات سے آراستہ نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر ریٹائرڈ ایس پی عبدالجلیل ملک ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر سکندر مرزا ،اے ایس پی اکرام اللہ اورقائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک انسپکٹر ملک ندیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ہی چھت کے نیچے کمپیوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل بالخصوص تصویر تحریری انٹرویو اور دوسرے مراحل مکمل ہونگے۔قبل ازیں ڈرائیونگ لائسنس کے اصول کے لیے فرنٹ ڈیسک بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

جس میں ڈرائیونگ لائسنس سے متعلقہ تمام مشکلات و شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایک انتہائی ایماندار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افسر کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ سائلان کی مکمل داد رسی کریگا۔انہوں نے مزید کہا کہ لائسنسنگ برانچ میں پڑھے لکھے نوجوان آفیسرز کی تعیناتی سے جدید تقاضے بھی پورے ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں