قصبہ چکرال میں چھ افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

جمعرات 24 اگست 2017 17:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) قصبہ چکرال تھانہ صدر کے علاقہ میں چھ افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

ظہیر عباس ولد بوستان چکرال نے درخواست دی کہ رات سوا دس بجے خلیل الرحمٰن ولد محمد زمان اوعر اس کی بیوہ زاہدہ اور اس کی بیٹیاں فریحہ بی بی، منزہ بی بی اور اس کے دو بیٹے محمد فیضان اور محمد کاشان انک گھر آئے اور اس کے بھائی کلاش کو پکڑ کر ڈنڈوں سے مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ محمد فیضاں نے پسٹل نکال کر ہوائی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا۔ سب انسپکٹر جعفر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں