چکوال، نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا

جمعرات 24 اگست 2017 17:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) ضلع چکوال کے نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے جمعرات کے روز اپنے عہدے کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ سیشن جج جب ایوان عدل میںداخل ہوئے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر سول جج میڈم سائرہ نورین نے چوہدری انوار احمد خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش جبکہ اس موقع پر سینئر سول جج افضال احمد ثاقب، سینئر سول جج عباس رسول وڑائچ، سول جج سیدہ نادیہ زہرہ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج صاحبان میں یاسر حسین خان، محمود الحسن بھٹی، احمد کامران بٹ اور نادیہ اکرام ملک کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ محمد سیف بھی موجود تھے جنہوں نے نئے سیشن جج کا استقبال کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں