محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیراہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اوڈھروال میںایمرجنسی ماک ایکسرسائز

جمعرات 24 اگست 2017 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیراہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اوڈھروال میںایمرجنسی ماک ایکسرسائز کا انعقاد۔گورنمنٹ آف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس چکوال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اوڈھروال میں ایک ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لیا تاہم لوکل پولیس ، محکمہ ٹیلیفون، آئیسکو اور ٹریفک پولیس چکوال کی ٹیمیں ایمرجنسی کی صورت میںموقع پر نہ پہنچ سکیں ۔ ماک ایکسرسائز کے دوران بلڈنگ کے باہر آگ بڑی تیزی سے بھڑکی اور جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بعدازاں ایمرجنسی سروسز 1122 اور سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ رضاکاران نے اپنی مدد آ پ کے تحت نہ صرف آگ پر قابو پایا بلکہ مزید نقصان ہونے سے بلڈنگ اور املاک کوبچایا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ماک ایکسر سائزکے دوران سو ل ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ ، پولیس ، ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122، سپیشل برانچ پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سے فوری طور پر رابطہ کیا اور امداد طلب کی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ سول ڈیفنس ، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر رپورٹ کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ۔

سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوراً جائے وقوعہ کی سرچنگ اور سویپنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا۔ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ریسکیو1122نے چھوٹے پیمانے پر لگائی گئی آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ایمر جنسی ماک ایکسر سائز کے دوران ایلیٹ پولیس / کمانڈونے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پکڑ لیا۔ ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کے اختتام پرطالب حسین سول ڈیفنس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کو سراہا اور تمام محکموں کے کوئیک رسپانس پر خراج تحسین پیش کیاجبکہ غیر حاضر محکموں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں