ْڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز یشن و محکمہ مال کے حوالے سے اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 21:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز یشن و محکمہ مال کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںاے ڈی سی آرتنویرالرحمان ،اسسٹنٹ کمشنرز ،انچارج لینڈ ریکارڈ کمپییوٹرائزیشن چکوال،ریوینو افسران کے علاوہ اراضی سنٹر کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انچارج لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے انتقالات،مییوٹیشن،کھیوٹ اور ٹوکن کے حوالے سے اجلاس کو بریف کیا۔ڈی سی نے تحصیل تلہ گنگ میں کام کی ذیادتی کی وجہ سے چکوال آفس سے سٹاف بھیجنے کی ہدایت جاری کی ۔بعد ازاں اے ڈی سی آر نے محکمہ مال کے حوالے سے لینڈ ریوینو ریکوری،میوٹیشن فیس،واٹر ریٹ،زرعی آمدنی،سٹیمپ ڈیوٹی اور دیگر مدات میں ریکوری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے متعدد مدات میں اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ ڈی سی چکوال نے ریوینو افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیر التواء جوڈیشل کیسسزکو جلد از جلد نمٹائیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو جاری ترقیاتی سکیموں کو چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں