دور دراز علاقوں میں بھی پرائیویٹ شعبے میں کالجوں کا قیام خوش آئند ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی

جمعہ 20 اپریل 2018 22:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی پرائیویٹ شعبے میں کالجوں کا قیام خوش آئند ہے۔ وہ منیر انٹر میڈیٹ کالج بلکسر کا افتتاح کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے چیف ایگزیکٹو سید منیر حیدر شاہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید منیر حیدر شاہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ الحمد اللہ منیر پبلک سکول اینڈ کالج گذشتہ 8سالوں کے دوران بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہا ہے اور ضلع چکوال کی نوجوان نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے صرف ان کو تراشنے کی ضرورت ہے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت نے لائق اور ذہین طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں اور اب عام آدمی کا لائق اور ذہین بچہ اور بچی اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہ سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں