مسلم لیگ ن کا ووٹر چٹان کی طرح شیر کیساتھ کھڑا ہے،سلطان حیدر علی

پیر 16 جولائی 2018 19:02

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) حلقہ پی پی21میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان حیدر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر چٹان کی طرح شیر کیساتھ کھڑا ہے اور 25جولائی کو عوامی ریفرنڈم ہوگا اور عوامی عدالت انشاء اللہ میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنائے گی وہ قصبہ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ دلہہ میں راجہ سجاد کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن نے بڑا کھڑاک کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے سردار خرم نواب کے بھائی سردار علی مرتضیٰ نے اپنے گروپ سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔سردار نواب خان مرحوم کے خاندان کے ضلع چکوال میں اثر و رسوخ سے سے ان کی حمایت سے مسلم لیگ کو خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔دلہہ میں سرداران نے مسلم لیگ ن کے جلسہ کا اہتمام کیا۔ جلسہ سے سلطان حیدر علی اور ملک نعیم اصغر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرداران کے حمایت سے مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔ جلسہ میں سابق ایم پی اے سردار خرم نواب کے بھائی سردار علی مرتضی،سردار بابر،سردار خالد، ماسٹر ناصر، میاں غلام شبیر اور مکمل گروپ اور برادری نے شرکت کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں