ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر چوہدری ہمایوں امتیاز کا شہر کے حساس پولنگ اسٹشنز کا دورہ

جمعرات 19 جولائی 2018 23:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر و ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج چکوال چوہدری ہمایوں امتیاز نے جمعرات کو شہر کے حساس پولنگ اسٹشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنرغلام صغیر شاہد، ڈی پی او عادل میمن،ریٹرنگ آفیسر و ڈسٹرکٹ مونیٹرنگ کمیٹی کے ممبران ، اسسٹنٹ الیکشن کمشنر، ڈی و ایجوکیشن بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنے گورنمنٹ گرلز ایم سی سکول ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکولنمبر ون ،گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول نمبر دو،گونمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول نمبر دو ،، گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر تین، دفتر فوڈ کنٹرولر ،پاکستان انٹر نیشنل سیکینڈری سکول ڈھڈیال،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سرال ،گورنمنٹ بوئز ہائی سکول جند،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھروگیمیں بنائے گئے میل فی میل پولنگ بوتھ و پولنگ سٹیشنز کے عملے و سامان اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر چکوال ہمایوں امتیاز نے مختلف پولنگ سٹیشنز پر جگہ ،راستے اور کیمروں سے متعلق ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری و مرتب کردہ ایس او پیز کے مطا بق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مردوں اور خواتین کے لیئے انٹری اور ایگزٹ الگ الگ ہونگے،اگر راستے الگ نہیں ہیں تو قناعتیں لگا کر مرد و خواتین کے درمیان پارٹیشن کی جائے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں