چکوال کے عوام سیاسی وضعداری ، پارٹی سے وفاداری اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو پہچانتے ہیں، سلطان حیدر علی

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما سلطان حیدر علی نے کہا ہے کہ چکوال کے عوام اتنے باشعور ہیں کہ وہ سیاسی وضعداری ، پارٹی سے وفاداری اور شرافت کی سیاست کرنے والوں کو پہچانتے ہیں۔بھون کے محلہ جھمٹ میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ دغا دینے والے ہیں اور نہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے۔

(جاری ہے)

سیاسی اختلافات ہونا الگ بات ہے لیکن اخلاقی اقدارکی پاسداری مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے پی ٹی آئی کے مقامی سیاست سے مایوس دوست بھی ہمارے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ میٹنگ کا انعقاد سجاد حسین جھمٹ کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا۔ جس میں عامر حسین جھمٹ، جمیل حسین جھمٹ،محمد امیر جھمٹ اور جھمٹ برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر میجر طاہر اقبال کے صاحبزادے محمد بن طاہر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر حسین منہاس بھی موجود تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں